واہگہ بارڈر دھماکا کیس‘جرم ثابت ہونے پر 3 مجرموں کو 5، 5 بار سزائے موت کا حکم

بدھ 19 فروری 2020 15:07

واہگہ بارڈر دھماکا کیس‘جرم ثابت ہونے پر 3 مجرموں کو 5، 5 بار سزائے موت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے واہگہ بارڈر دھماکہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 03مجرموں کو 5،5بار سزائے موت اور جرمانے کا حکم دیدیا ۔واہگہ بارڈر دھماکہ کیس کا فیصلہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز حمد نے سنایا۔

(جاری ہے)

عدالت نے تین مجرموں حسیب اللہ، حسین اللہ، سعید جان کو پانچ، پانچ بار سزائے موت کا حکم دیا اس کے ساتھ ساتھ مجرمان پر چوبیس سال عمر قید اور دس دس لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالت نے تین ملزمان کو شک کی بنیاد پر بری کیا، بری کئے جانے والوں میں ملزمان شفیق، غلام حسین اور عظیم شامل ہیں،عدالت نے مقدمے میں ایک سو ایک گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد فیصلہ دیا۔واضح رہے کہ 2014میں واہگہ بارڈر پر ہونے والے بم دھماکے میں 70افراد شہید جبکہ 107افراد زخمی ہوئے تھے۔جس میں پولیس نے شفیق، احسن ، عظم اور حسین احمد سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا۔