سیمنٹ کی فروخت میں جاری مال سال کے دوران 7 فیصد، برآمدات میں 25 فیصد اضافہ

بدھ 19 فروری 2020 15:13

سیمنٹ کی فروخت میں جاری مال سال کے دوران 7 فیصد، برآمدات میں 25 فیصد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں جاری مال سال کے دوران 7 فیصد جبکہ برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سیمنٹ کی برآمدات مجموعی فروخت کے 18 فیصد تک پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم ای) کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا جنوری 2019-20ء سیمنٹ کی مجموعی فروخت 28.82 ملین ٹن تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں مجموعی فروخت کا حجم 26.90 ملین ٹن رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت بشمول مقامی و برآمدات میں 1.92ملین ٹن یعنی 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں برآمدات کاحجم 25 فیصد تک بڑھ گیا اور برآمدات میں 1.05 ملین ٹن اضافہ ہوا۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں برآمدات کاحجم 4.14 ملین ٹن رہا تھا جبکہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 5.19 ملین ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :