مولانا فضل الرحمان سے سابق سپیکر ایاز صادق کی ملاقات

بدھ 19 فروری 2020 16:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امورپر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ مجھے مولانا اسعد محمود نے چائے پر بلایا تھا اور دوران ملاقات مولانا فضل الرحمان نے بھی ہمیں جوائن کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہم سے ناراض ضرور ہیں مگر وہ روادار سیاستدان اور عالم دین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پارلیمان میں کردار ادا کرنا ہے جو اپوزیشن کر رہی ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی تحریک تحفظ دستور میں شرکت کا فیصلہ لیگ کی قیادت مشاورت سے کرے گی۔