عارف والا ۔ کاشتکارتیلدار اجناس پر گہری نظر رکھیں،ماہرین زراعت عارف والا

بدھ 19 فروری 2020 16:42

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) ماہرین زراعت عارفوالا نے کاشتکاروں کو رایا اقسام میں75 فیصد،کینولا اقسام میں50 فیصد پھلیوں کار نگ بھورادانے سرخی مائل ہونے پر فصل کی برداشت کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکارتیلدار اجناس پر گہری نظر رکھیں اور جونہی رایا اقسام کی پھلیوں میں75 فیصداورکینولا اقسام میں50 فیصدپھلیوں کار نگ بھورا اوران کے دانے سرخی مائل ہونے لگیں توفصل کی فورابرداشت شروع کردیں تاکہ فصل کو کسی بھی قسم کے نقصان یاموسمی اثرات سے بچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ رایا اورکینولہ سمیت تیلدار اجناس کی دیگر اقسام کی تیاری کے آخری مراحل میں مختلف بیماریاں اورکیڑے بھی ان پر حملہ آور ہوسکتے ہیں، کاشتکاروں کو اس مرحلہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :