ٹڈی دل مشرقی افریقی ممالک سے سعودی عرب پہنچ گئی

بدھ 19 فروری 2020 17:08

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) سعودی عرب کے وسیع علاقے ٹڈی دل کے حملوں سے متاثر ہوئے ہیں اور حکام ان سے نمٹنے کے لئے تمام ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے وزارت زراعت کے ڈائریکٹر محمد الشمرانی نے بتایا کہ ٹڈی دل مشرقی افریقہ سے آئی ہے جس سے نمٹنے کے لئے محکمہ زراعت کی ٹیمیںان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور فضائی چھڑکاؤ کرنے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہیں۔الشمرانی کے مطابق مکہ مکرمہ، العسیر، اللیث کے ماحولیاتی حالات ٹڈی دل کی افزائش نسل کے لئے سازگار ہیں۔ سعودی عرب کے علاوہ اریٹیریا ، ایتھوپیا ، سوڈان ، یمن ، عمان اورصومالیہ بھی ٹڈی دل سے متاثرہ ممالک میں شامل ہیں۔