کاشتکاروں کوگندم کی تاخیرسے کاشت ، سفارش کردہ یوریا نہ ڈالنے اور فصل کا رنگ پیلا محسوس ہونے پر فوری یوریا پانی میں ملاکرسپرے کی ہدایت

بدھ 19 فروری 2020 19:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) : کاشتکاروں کوگندم کی تاخیرسے کاشت ، سفارش کردہ یوریا نہ ڈالنے اور فصل کا رنگ پیلا محسوس ہونے پر فوری یوریا کے پانی میں ملاکرسپرے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار اس ضمن میں کسی کوتاہی کامظاہرہ نہ کریں اور اگر گندم کی فصل دیر سے کاشت کرنے کے بعد اس پر مقررہ مقدار کے مطابق یوریا کھاد نہ ڈالی گئی ہو تو فصل کارنگ پیلا محسوس ہوتے ہی 2کلوگرام یوریا کو 100لیٹر پانی میں ملا کر فی ایکڑ فوری سپرے کیاجائے لیکن بارانی علاقہ جات میں 2کلوگرام کے ساتھ 2کلوگرام سلفیٹ آف پوٹاش یا2کلوگرام میوریٹ آف پوٹاش کابھی ضروری استعمال کیاجائے بصورت دیگر گندم کو نقصان پہنچنے اور سٹوں میں دانے کم رہ جانے کاخدشہ ہوتا ہے جس سے پیداوار میں بھی کمی واقع ہو جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہاکہ گندم کو دوسرا پانی بوائی کے 80 سے 90 دن بعد جبکہ پچھیتی کاشتہ گندم کو دوسراپانی بوائی کے 70 سے 80 دن بعد لگانا ضروری ہے کیونکہ اس مرحلے پر پانی نہ دینے یاتاخیر سے دینے پرسٹے چھوٹے رہ جاتے ہیں اور دانوں کی تعداد بھی انتہائی کم ہو جاتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :