پشاور ہائی کورٹ نے سرکاری ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر 63 سال کرنے سے متعلق صوبائی حکومت کے فیصلے کو معطل کردیا

بدھ 19 فروری 2020 20:25

پشاور ہائی کورٹ نے سرکاری ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر 63 سال کرنے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) پشاور ہائی کورٹ نے سرکاری ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر 63 سال کرنے سے متعلق صوبائی حکومت کے فیصلے کو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو خیبرپختونخوا میں ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے 63 سال کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار وکلاء اور ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شمائل احمد بٹ نے اپنے دلائل مکمل کیے۔

بعد ازاں چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کی سربراہی میں قائم بنچ نے مختصر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملازمت کی ریٹائرمنٹ کی مدت 63 کرنے کی صوبائی حکومت کے فیصلے کو معطل کردیا۔واضح رہے خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے بڑھا کر 63 سال کردی تھی جس کے خلاف درخواست گزار نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔