اٹک پٹرولیم کے بعد از ٹیکس منافع میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 24.8 فیصد کمی ہوئی

بدھ 19 فروری 2020 20:58

اٹک پٹرولیم  کے بعد از ٹیکس منافع میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 24.8 فیصد کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں جولائی تا دسمبر 2019ء کے دوران کمپنی کا بعداز ٹیکس منافع 1581 ملین روپے تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2018ئ کے دوران کمپنی کا خالص منافع 2103 ملین روپے رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 522 ملین روپے ( 24.8 فیصد ) کمی ریکارڈ کی گئی، کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 21.13 روپے کے مقابلے میں 15.88 روپے فی حصص تک کم ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :