پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کو اسٹینڈرڈز کے نظام میں شامل کیا جائیگا‘ فواد چوہدری

بدھ 19 فروری 2020 21:23

پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کو اسٹینڈرڈز کے نظام میں شامل کیا جائیگا‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کو اسٹینڈرڈز کے نظام میں شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں معیار پر بڑی اصلاحات لانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، فوڈ اور الیکٹرونکس کے بعد اب پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کو بھی اسٹنڈرڈز کے نظام میں شامل کیا جائے گا۔وفاقی وزیر کے مطابق اسٹینڈرڈز کے سلسلے میں 26 فروری کو آل پاکستان آٹو موبائلز ایسوسی ایشن اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلایا جا رہا ہے۔