انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات 2019 کے اسکروٹنی فارم کل سے وصول کئے جائیں گے

بدھ 19 فروری 2020 21:26

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ ضمنی امتحانات 2019ء کے اسکروٹنی فارم 20 فروری سے 19 مارچ تک وصول کئے جائیں گے ۔ انٹرمیڈیٹ سائنس جنرل، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے خواہشمند طلبا اپنے اسکروٹنی فارم بورڈ آفس میں واقع یو بی ایل اور جے ایس بینک کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ طلبا کراچی میں یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں فیس جمع کرواکر اسکروٹنی فارم بورڈ آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔ طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈان لوڈ کر کے یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں اکائونٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 400 روپے اور ڈائون لوڈ فارم کی 50 روپے فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے۔

(جاری ہے)

تاریخ گزرنے کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں سائنس جنرل، آرٹس ریگولر اور ہوم اکنامکس گروپس کے طلباء کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں میں بھیج دی گئی ہیں، طلباء اپنے کالجوں سے اپنی مارکس شیٹ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ آرٹس پرائیویٹ اور کامرس پرائیویٹ کے امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :