Live Updates

نواز شریف نے دھمکی دی ہے کہ اگر مریم نواز لندن نہ آئی تو میں پاکستان چلا جاؤں گا

نوازشریف کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ مریم نواز جنوری فروری میں آپکے پیچھے آجائے گی، اب مریم نواز کے جانے میں رکاوٹ یہ ہے کہ عدالت جانے کی اجازت دیگی تو مریم نواز باہر جاسکے گی: سینئر صحافی رانا عظیم کا انکشاف

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 19 فروری 2020 19:55

نواز شریف نے دھمکی دی ہے کہ اگر مریم نواز لندن نہ آئی تو میں پاکستان ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 19 فروری 2020) : ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رانا عظیم نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے دھمکی دی ہے مریم نہ آئی تو میں پاکستان چلا جاؤں گا۔ انکا کہنا ہے کہ نوازشریف کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ مریم نواز جنوری فروری میں آپکے پیچھے آجائے گی۔ اب مریم نواز کے جانے میں رکاوٹ یہ ہے کہ عدالت جانے کی اجازت دیگی تو مریم نواز باہر جاسکے گی۔

انھوں نے کہا کہ نوازشریف سمجھتے ہیں کہ شہبازشریف نے ان سے غلط بیانی سے کام لیا ہے، چھوٹے بھائی کی جانب سے تسلیاں دے جا رہی ہیں اور بڑے بھائی نے ان تسلیوں کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ایک وقت ایسا آیا ہے کہ پھر بڑے بھائی نے کہا کہ میں واپس جارہا ہوں، میں واپس جاؤں گا پھر دیکھتا ہوں کہ مجھے کون روکتا ہے، میں واپس جاکر سیاست کا بھی آغاز کرونگا۔

(جاری ہے)

رانا عظیم نے بتایا کہ نواز شریف کے واپس جانے سے سب سے زیادہ نقصان شہباز شریف بھائی کو ہوتا ہے، اگر حقیقت کو دیکھا جائے تو مسلم لیگ ن نام ہی مریم نواز اور نوازشریف کا ہے، آج ن لیگ اگر احتجاجی سیاست نہیں کررہی، کہیں احتجاج نظر نہیں آرہا تو اسکا مطلب ہے کہ انکا سر کا سائیں سر پر موجود نہیں ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ن لیگ کی سیاست سابق صدرنوازشریف اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے گرد ہی گھومتی ہے اسکے علاوہ اگر آپ کہیں کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کسی اور کے گرد گھومے تو ایسا نہیں ہے۔

سینئرصحافی نے مزید بتایا کہ مریم نواز کو باہر بھیجنے کے معاملے پر حکومتی جماعت میں دو دھڑے اسلئے بن گئے ہیں کیونکہ اس وقت مہنگائی بہت ہے، مسائل بہت ہیں، اگر کوئی مخالف ہمارے خلاف کھڑا ہوگیا تو ہمارے لئے بہت سے مسائل سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے، پنجاب میں تحریک انصاف کیلئے حالات اچھے ہوگئے ہیں، ساری جماعتیں مل گئی ہیں، میں آپکو کہتا ہوں کہ پنجاب میں بجٹ منظور بھی ہوگا اور بجٹ پہلے سے بہتر آئے گا اور بجٹ کے دوران ن لیگ کے بہت سے ارکان اسمبلی میں موجود نہیں ہونگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات