آسٹریلیا، 2 طیارے فضاء میں ٹکرا گئے ، 4 افراد ہلاک

بدھ 19 فروری 2020 22:04

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) آسٹریلیا میں دو طیارے فضاء میں ٹکرانے کے باعث چار افراد ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملبورن کے علاقے منگور میں دو مخالف سمت سے آنے ولاے طیارے فضاء میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ طیاروں کاملبہ زمین پر بکھر گیا ۔

(جاری ہے)

وکٹوریا پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کے لئے تحقیقات جاری ہیں ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی اور آسٹریلوی ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے بھی طیاروں کے حادثہ کی تصدیق کی ہے ۔ ۔