جو مرضی کر لیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ،شیخ رشید

نواز شریف نے واپس نہیں آنا ،مریم نواز باہر نہیں جاسکتیں، فضل الرحمان نے دھرنا دیا تو دھر لیے جائیں گے، پی پی ،(ن) اخاموش رہیں گی ،فرانزک میں ثابت ہو گیا آگ سلنڈر سے لگی،سندھ حکومت سے 5 نکات پر اتفاق ہو گیا ،کے سی آر پر سندھ حکومت سے کوئی اختلاف نہیں، ملکر بنائیں گے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی پریس کانفرنس

بدھ 19 فروری 2020 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) وزیر ریلو ئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو مرضی کر لیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ،نواز شریف نے واپس نہیں آنا ،مریم نواز باہر نہیں جاسکتیں، فضل الرحمان نے دھرنا دیا تو دھر لیے جائیں گے، پی پی ،(ن) اخاموش رہیں گی ،فرانزک میں ثابت ہو گیا آگ سلنڈر سے لگی،سندھ حکومت سے 5 نکات پر اتفاق ہو گیا ،کے سی آر پر سندھ حکومت سے کوئی اختلاف نہیں، ملکر بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز کراچی میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے واپس نہیں آنا اور مریم نواز باہر نہیں جاسکتیں، اگر فضل الرحمان نے دھرنا دیا تو اس بار دھر لیے جائیں گے، پیپلزپارٹی اور نون لیگ کچھ نہیں کریں گی، کابینہ میں یہی فیصلہ ہوا مریم کو باہر نہ جانے دیا جائے۔ انہوں نے کہا فرانزک رپورٹ نے ثابت کر دیا ٹرین میں آگ سلنڈر سے لگی، رپورٹ نے ثابت کر دیا شیخ رشید ٹھیک کہتا تھا۔انہو ںنے کہا کہ سندھ حکومت سے 5 نکات پر اتفاق ہوا ہے، کراچی سرکلر ریلوے پر سندھ حکومت سے کوئی اختلاف نہیں، ریلوے اور سندھ حکومت مل کر کے سی آر بنائیں گے، کراچی سرکلر ریلوے سی پیک کا حصہ ہے، کے سی آر 2 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے۔