18 ماہ کی حکومتی کارکردگی عوام کیلئے خطرہ ثابت ہوئی ،ملک کادیوالیہ نکل چکا :پرویز ملک

کروڑ نوکریاں ، پچاس لاکھ گھردینے کی باتیں کرنیوالوں کو عوام بدعائیں دے رہے ہیں : خواجہ عمران

بدھ 19 فروری 2020 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ 18 ماہ کی حکومتی کارکردگی ملک اورعوام کیلئے خطرہ ثابت ہوئی ہے اورملک کادیوالیہ نکل چکاہے،سلیکٹڈ حکومت نے اپنی ناہلی کی وجہ سے اپنے سلیکٹر عوام کو بھی پریشان کر رکھا ہے،ایک کروڑ نوکریاں دینے، پچاس لاکھ گھر بنانے کی باتیں کرنے والوں کو عوام دن رات بدعائیں دے رہے ہیں، نااہل لوگوں کی نااہلی انتہا تک پہنچ چکی ہے، ظالم مسلط حکمرانوں نے عام آدمی کی زندگی جہنم بنادی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقوں میںکارکنوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سید توصیف شاہ، رمضان صدیق بھٹی، میاں طارق،نذیر خان سواتی،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں ے کہا کہ سابق حکومت کے منصوبے نام بدل کر دوبارہ ریسٹور کئے جا رہے ہیں فرق یہ ہے کہ اب سلیکٹڈ حکمران اپنے نام کی تختیاں لگا رہے ہیں بدترین معاشی صورتحال اور بحرانوں میں الجھی ہوئی عوام سے حکومت نے جینے کا حق بھی چھین لیا ہی, اس حکومت کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تقریروں سے بھوک نہیں مٹتی نہ ہی روٹی، روزگار اور کاروبار نہیں ملتا، کشمیر پر کی گئی تقریر سے کشمیری مزید مشکلات کا شکار ہوئے، تقریر سے لوگ بجلی اور گیس کے بل خود بخود ادانہیںہو جائیں گے ۔