پاکستان زرعی شعبہ میں کئی سال پیچھے چلا گیا ، رابعہ فاروقی

تبدیلی سرکاری نے کسان کے ارمانوں کو خون کیا ہے، پنجاب میں زرعی بیماریوں نے حملہ کررکھا ہے،رکن پنجاب اسمبلی مسلم لیگ (ن)

بدھ 19 فروری 2020 22:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان زرعی شعبہ میں کئی سال پیچھے چلا گیا ہے،تبدیلی سرکاری نے کسان کے ارمانوں کو خون کیا ہے، پنجاب میں زرعی بیماریوں نے حملہ کررکھا ہے اور حکومت غفلت کی نیند سوئی ہوئی ہے، زاعت تباہی کا شکار ہوگئی ہے اور وزیراعظم انڈے فروخت کرنے کا اعلان کررہے ہیں،زراعت پنجاب میںتباہی کا شکار ہے اور طرف کسان کی مایوسی نظر آرہی ہے ، انہوں نے کہاکہ یہ وقت کسان کو حوصلہ دینے کا ہے ، حکومت کسانوں کی ترقی کے لئے فوری اقدامات کرے، پنجاب میں کسانوں سے بہت برا سلوک کیا جارہا ہے ، کسان کو اس کی محنت کامعاوضہ نہیں مل رہا ، مختلف بیماریوں اور کیڑوں کے حملوں سے فصلیں تباہ ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

زراعت میں استعمال ہونے والی اشیا کی قیمتوں میںغیر معمولی اضافہ ہوچکا ہے جس وجہ سے کسان سخت پریشان ہیں، موجودہ حکومت میں زراعت کی ترقی کے لئے ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا ۔