پاکستان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرسکتا ہے، احسان مانی

یہ پورا ایونٹ پاکستان کا ہے اور اس کے لیے عوام نے ہمیں بہت سپورٹ کیا، پی ایس ایل پاکستان کا بڑا ایونٹ ہے،پی ایس ایل میں 400 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ، 36 غیر ملکی پلیئرز اس میں کھیل رہے ہیں،پہلی مرتبہ ایونٹ کے میچ راولپنڈی اور ملتان میں ہورہے ہیں اور مستقبل میں پشاور اور کوئٹہ میں بھی پی ایس ایل کے میچز ہوں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ کو شفاف اور پروفیشنل ادارہ بنانا چاہتے ہیں، جب گورننس ٹھیک ہوگی تو کھیل بھی بہتر ہوگا،چیئر مین پی سی بی کا پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 19 فروری 2020 23:41

پاکستان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرسکتا ہے، احسان مانی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے کہاہے کہ پاکستان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرسکتا ہے،یہ پورا ایونٹ پاکستان کا ہے اور اس کے لیے عوام نے ہمیں بہت سپورٹ کیا، پی ایس ایل پاکستان کا بڑا ایونٹ ہے،پی ایس ایل میں 400 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ، 36 پلیئرز اس میں کھیل رہے ہیں،پہلی مرتبہ ایونٹ کے میچ راولپنڈی اور ملتان میں ہورہے ہیں اور مستقبل میں پشاور اور کوئٹہ میں بھی پی ایس ایل کے میچز ہوں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ کو شفاف اور پروفیشنل ادارہ بنانا چاہتے ہیں، جب گورننس ٹھیک ہوگی تو کھیل بھی ہوگا،۔

تقریب رونمائی کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل فرنچائزز کے مالکان کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جو وعدہ کیا وہ پورا ہورہا ہے اور پی ایس ایل مکمل پاکستان میں ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افتتاحی تقریب کراچی میں ہورہی ہے اور یہاں کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ یہ پورا ایونٹ پاکستان کا ہے اور اس کے لیے عوام نے ہمیں بہت سپورٹ کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں 400 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی جبکہ 36 پلیئرز اس میں کھیل رہے ہیں۔دوران گفتگو ان نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا بڑا ایونٹ ہے اور ہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایونٹ کے میچ راولپنڈی اور ملتان میں ہورہے ہیں اور مستقبل میں پشاور اور کوئٹہ میں بھی پی ایس ایل کے میچز ہوں گے۔

انہوںنے کہاکہ بڑی تعداد میں غیر ملکی پلیئرز کی آمد سے غیر ملکی ٹیموں کا بھی اعتماد بحال ہوگا۔احسان مانی نے کہاکہ ہم نے 11 ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ اب سارا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا اور ایک وقت تھا کسی کو معلوم نہیں تھا کیسے ہوگا تاہم سب نے سپورٹ کی اور پی ایس ایل ہورہا، سندھ حکومت اور کراچی نے ہمیشہ پی ایس ایل کو سپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی نے پچھلے سال خوب سپورٹ کیا، یہاں افتتاحی میچ ہونا، اس سپورٹ کا اعتراف ہے، پی ایس ایل کی کامیابی کی اصل وجہ ہمارے فینز ہیں، جیسے فینز یہاں سپورٹ کرتے ہیں کہیں نہیں ہوتا۔

احسان مانی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو شفاف اور پروفیشنل ادارہ بنانا چاہتے ہیں، جب گورننس ٹھیک ہوگی تو کھیل بھی ہوگا، بڑی تعداد میں غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹرڈ کیا جس سے غیرملکی ٹیموں کا بھی اعتماد بحال ہوگا، پاکستان میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد سے معیشت کا بھی فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ پاکستانی کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے، اتنا بڑا ایونٹ پہلے نہیں ہوا، اگر خیبرپختونخوا حکومت اس سال ترقیاتی کام مکمل کرلے تو اگلے سال پشاور میں بھی لیگ کے میچز ہوں گے۔