وزیراعظم نے مریم نواز کوبالآخر بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ کرلیا

کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان کی انکے ایک سیاسی دوست سے ملاقات ہوئی جس میں انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صاحبزادی باہرچلی جائینگی، مجھے نہیں پتہ کے کب لیکن چلی جائینگی: سینئرصحافی عارف حمید بھٹی کا انکشاف

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 19 فروری 2020 20:27

وزیراعظم نے مریم نواز کوبالآخر بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 19 فروری 2020) : وزیراعظم نے مریم نواز کوبالآخر بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان کی انکے ایک سیاسی دوست سے ملاقات ہوئی جس میں انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صاحبزادی باہرچلی جائینگی، مجھے نہیں پتہ کے کب لیکن چلی جائینگی۔

انھوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت مارچ کا اعلان کر رہے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف واپس نہیں آئیں گے اور نہ ہی مریم نواز جائیں گی۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف کچھ نہیں کرنے جا رہی، تحریک انصا ف کی حکومت اپنی مد ت پوری کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے استعفیٰ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہے، جو لوگ احتجاج کرنا چاہتے ہیں وہ آزاد ہیں۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ اگر وہ اسلام آباد میں دھرنا دیں گے تو انہیں پکڑ لیا جائے گا۔ملک میںآ ٹے اور چینی کے بحران پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس پر اپنی غلطی تسلیم کی ہے کہ ان کی ٹیم اس میں ناکام ہوئی ہے، ملکی تاریخ میں کسی اور لیڈر نے ایسا نہیں کیا۔

کچھ دن قبل آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں کہا گیا تھا۔شیخ رشید نے اس پر بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کر رہی۔ہمارا مشن مہنگائی کے خلاف لڑنا ہے اور مہنگائی کرنے والے کو ان کے انجام تک پہنچانا ہے۔نوازشریف اور مریم نواز پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نہ تو نوازشریف وطن واپس آرہے ہیں اور نہ ہی مریم نواز جائیں گی۔

یاد رہے کہ مریم نواز کی جانب سے بار بار عدالت میں درخواست جمع کروائی جا رہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ انہیں والد کی تیمارداری کے لئے لندن جانے کی اجازت دی جائے۔گزشتہ روز کیس کی سماعت کے بعد مریم نواز کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کی گارنٹی دینے کو تیار ہیں کہ مریم بی بی 4 سے 6 ہفتوں میں واپس آجائیں گی۔