جامعہ سندھ جامشورو میں موسم بہار کی آمد کے موقع پر پھولوں کی نمائش کا انعقاد

بدھ 19 فروری 2020 23:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) جامعہ سندھ جامشورو کے انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں موسم بہار کی آمد کے موقع پر پھولوں کی نمائش منعقد کی گئی جس کا افتتاح شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے انسٹیٹیوٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی، الیکٹرانکس، ٹیلی کمیونیکیشن اور سافٹ ویئر انجینئرنگ شعبوں کے طلباء کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت نہایت خوبصورتی سے سجائے گئے پھولوں کے اسٹالز کا دورہ کیا اور طلباء کی کاوشوں کو بیحد سراہا۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پھول ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ لانے کے ساتھ فضا کو معطر بھی بناتے ہیںانسٹیٹیوٹ کے طلباء نے رنگا برنگے گھملوں میں جس خوبصورتی کے ساتھ پھول سجائے ہیںان کی کوششیں قابل تحسین ہیں انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھومباٹی نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر سمیت تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کی نمائش کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ججز کے فیصلے کے تحت پھولوں کا خوبصورت اسٹال لگانے والے طلباء کو انعامات دیئے جائیں گے تقریب میں انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ ڈاکٹر لچھمن داس، ڈاکٹر عارفہ بھٹو، ڈاکٹر کامران تاج پٹھان و دیگر بھی موجود تھے دوسری جانب انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلیوں، ان کے اثرات اور حفاظتی تدابیر کے موضوع پر طلباء کی جانب سے تیار کردہ پوسٹرز اور پینٹنگز کی نمائش منعقد کی گئی جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کیا، منسٹری آف کامرس حکومت پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل نعیم انور بھی وائس چانسلر کے ساتھ تھے وائس چانسلر نے طلباء کی جانب سے تیار کردہ پوسٹرز اور پینٹنگز دیکھیں اور ان کی محنتوں کو سراہا طلباء نے اپنی تیار کردہ پینٹنگز کے حوالے سے وائس چانسلر کو آگاہی دی اس موقع پر منعقد کی گئی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر برفت نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی آج کا اہم مسئلہ بن چکا ہے، جس کے نتیجے میں کئی مشکلات پیدا ہوئی ہیں ماحولیات کی تبدیلی کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلانے، ماحول کیلئے نقصاندہ چیزوں کے استعمال سے پرہیز اور ماحول دوست چیزوں کی استعمال و سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگاکر ماحولیاتی مسائل کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔

اس مہم کے تحت جامعہ سندھ میں ہزاروں پودے لگائے گئے ہیں اور رواں سال مزید پودے لگائے جائیں گے اس موقع پر انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر سعید احمد منگی نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور وائس چانسلر کے تعاون اور حوصلہ افزائی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پینٹنگز کی نمائش کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انسٹیٹیوٹ کے طلباء کی جانب سے تیار کردہ یہ پوسٹرز اور پینٹنگز پاکستان فشر فوک فورم کی ماحولیات کے حوالے سے جاری آگہی مہم کی کڑی ہیں، جس کا مقصد ماحولیاتی مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کیلئے مشترکہ کردار ادا کرنا ہے اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالغنی شیخ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پوسٹرز اور پینٹنگز کو سراہا اس موقع پر پروگرام منیجر پاکستان فشر فوک فورم مہوش نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فشر فوک فورم سید محمد علی شاہ کی زیر قیادت ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی پھیلا رہا ہے انہوں نے موضوع کی مناسبت سے پینٹنگز تیار کرنے اور ان کی نمائش منعقد کرنے کے سلسلے میں تعاون پر شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت اور انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر سعید احمد منگی کا شکریہ ادا کیابعد ازاں پوسٹرز اور پینٹنگز کیٹگری میںپہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء سعید الرحمان، مس کنول، یسریٰ شوکت، کامران علی اور اریج کو وائس چانسلر نے تعریفی اسناد دیں تقریب میں انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ نعمت اللہ خلجی، نادر جمالی، حسام الدین میرانی، سبین نعیم و دیگر نے شرکت کی۔

تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر غلام علی برڑو نے سرانجام دیے۔