سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ بحرین پہنچ گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 19 فروری 2020 20:45

سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ بحرین پہنچ گئے
منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری2020 ،نمائندہ خصوصی،نبیل ایوب،منامہ) سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ چار روزہ سرکاری دورے پر بحرین پہنچ گئے، وفد میں سینیٹرز عابدہ عظیم، کلثوم پروین، منظور کاکڑ، حافظ عبدالکریم، کیشو بائی، مرزا محمد آفریدی اور فدا محمد شامل ہیں۔ بحرین ائر پورٹ پر سینیٹ چیئرمین اور وفد کا استقبال بحرین کے شوری کونسل کے چیئرمین علی بن صالح الصالح اور بحرین میں پاکستان کے سفیر افضال محمود نے کیا ۔



پاکستانی سفیر افضال محمود نے کہا ہے کہ بحرین کی جانب سے گرمجوش استقبال پاک بحرین دیرینہ تعلقات کا اظہار ہے، جس کے ہر شعبے میں وسعت آرہی ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سینیٹ چیئرمین وفد کے ہمراہ پاکستان کلب آمد پر چیئرمین پاکستان کلب ریحان اور پاکستان یوتھ سوسائٹی بحرین (رانا شاہد،احمد نواز، محمد شبیر اور نبیل ایوب کا شاندار استقبال سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کا پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بحرین میں پاکستانی کمیونیٹی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا


سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی اور مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ منامہ پیکیج کے مالک چوہدری برادران کی طرف سے دیا گیا سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ بحرین کے بادشاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :