نوجوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے پیپسی کو اور پشاور یونیورسٹی کے مابین معاہدہ

جمعرات 20 فروری 2020 00:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) پیپسی کو پاکستان,امل اکیڈمی اور پشاور یونیورسٹی کے مابین نوجوانوں کے لئے ہنر مندی اور بہتر روزگار کی فراہمی کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔ پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان، امل اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر علی صدیق اور پیپسی کو کے ہیڈ آف پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ افیئرز سید خرم شاہ نے نوجوانوں میں ہنر مندی کو فروغ اور باہمی تعاون کی یاداشت پر دستخط کیے۔

پاکستان کی بڑھتی ہوئی نوجوان نسل روزگار کے مواقع کی تلاش میں ہے ۔ متعدد سروے کے مطابق بیشتر گریجویٹس نوجوانوں کے پاس تکنیکی مہارت تو ہے مگر پیشہ ورانہ مہارت میں میں پیچھے ہیں ۔جو کہ روز گار کے حصول میں مشکل کا سبب بنتا ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے نجی شعبے کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ پاکستان میں تعلیمی اداروں اور حکومت کے تعاون سے مل کر کامکریں جس سے نوجواوں میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کر سکیں۔

اس اشتراک کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو کامیابی سے اپنے تعلیمی سفر سے پیشہ وارانہ سفر کی جانب گامزن کرنا ہے۔ پیپسی کو امل اکیڈمی کے ساتھ مشترکہ طور پر سکلز ڈیولپمنٹ پروگرام چلا رہا ہے 2019 میں پنجاب اور سندھ کے صوبوں میں پائلٹ پروگرام تشکیل دیا گیا جس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے۔ ایک ہزار یونیورسٹی سٹوڈنٹس نے اس پروگرام سے فائدہ اٹھایا جن میں سے 34 فیصد خواتین شامل تھیں۔

اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 70 فیصد گرایجوایٹس کو تین ماہ کے اندر بہتر ملازمت کے مواقع میسر آ گئے۔ 2020 میں اس پروگرام کے دائرہ کار کو صوبہ خیبر پختون خواہ تک بڑھایا جا رہا ہے جس میں 2000 نوجوانون لڑکے اور لڑکیوں کو داخلہ دیا جائے گا۔ پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر، ڈاکٹر محمد آسف خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خواہ اور ملک کے تعلیمی اداروں میں ایک خاص مقام رکھتی ہے جو کہ نوجوانوں کو نصابی اور غیر نصابی طور پر مظبوط کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپسی کو اور امل اکیڈمی کے ساتھ اشتراک کے ذریعے یونیورسٹی آف پشاور کے طلباء کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا جس سے انہیں اپنے کیرئر میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امل اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی صدیق کا کہنا تھا کہ ہمیں پشاور یونیورسٹی کے ساتھ اس اشتراک پر خوشی ہے جو کہ ہماری خدمات کا دائرہ کار خیبر پختونخواہ صوبے تک بڑھانے کا ایک عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ کے نوجوان بے ششمار صلاحیتوں کے مالک ہیں اور پیپسی کو کے تعاون سے ہم ان نوجوانوں کو اپنے خوابوں کی تعمیر میں مدد فراہم کریں گے۔ اس پارٹنرشپ کا فائدہ یونیورسٹی کے طلباء کو ہو گا اور ہم پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے امل اکیڈمی کے مشن کو سراہا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے پیپسی کو کے شعبہ پبلک پالیسی اینڈگورنمنٹ افیئرز کے سربراہ خرم شاہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختون میں سکلز ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے پشاور یونیورسٹی جیسے اہم ادارے کے ساتھ اشتراک پر ہمیں فخر ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس پروگرام کے نتیجے میں یونیورسٹی گریجوایٹس کو ملازمت کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اشتراک بنیادی طور پر پیپسی کو کے با مقصد جیت کے ایجنڈا کے تحت ہے جس کا مقصد سماجی سطح پر بہتری لاتے ہوئے ترقی کرنا ہے۔ خرم شاہ کا کہنا تھا کہ بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مشرکہ کوششیں انتہائی ضروری ہے اور ہم شکر گزار ہیں کہ پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر اس میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔