چین میں کرونا وائرس سے 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک

وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 74 ہزار سے زائد ہو گئی ہے

بدھ 19 فروری 2020 23:45

چین میں کرونا وائرس سے 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) چین میں کرونا وائرس کے سبسب ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزارسے زائد ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کے روز چینی ہیلتھ کمیشن حکام نے بتایا کہ چین کے صوبے ہوبے سمیت مختلف علاقوں میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2004 ہو گئی ہے اور 1749 نئے انفیکشنز کی تصدیق ہوئی ہے جبک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 74 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :