کروز شپ سے مسافروں کا انخلا درست فیصلہ ہے، چیف سیکرٹری جاپانی کابینہ

بدھ 19 فروری 2020 23:45

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) جاپانی کابینہ کے چیف سیکرٹری یوشی ہیدے سٴْوگا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ کروز شپ سے مسافروں کے انخلا کا درست فیصلہ ہے جو ماہرین کی رائے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں چیف سیکرٹری یوشی ہیدے سٴْوگا نے بتایا کہ ماہرین کی رائے سے مسافروں کو کروز شپ سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، یاد رہے کہ جن مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا گیا، اٴْن میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور ٹیسٹ منفی ثابت ہوئے۔

جاپانی حکومت نے شپ پر انفیکشن کے خطرے کو کم کر نے اور مسافروں اور عملے کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی،کرونا وائرس کی علامات والے افراد اور بالخصوص ضعیف افراد کے طبی معائنے ترجیحی بنیادوں پر کیے گئے اور انہیں فوری علاج معالجہ فراہم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :