بشار الاسد اور روس کی الٹی گنتی شروع، طیب اردگان نے پوری قوت سے جنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا

شامی اور روسی فوجیں ترک فوجیوں پر حملے سے باز نہیں آئیں اور ہماری تنصیبات سے پیچھے نہ ہٹیں تو ادلب میں رواں ماہ کے آخر تک بڑی فوجی کارروائی کرینگے: ترک صدر

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 فروری 2020 00:13

بشار الاسد اور روس کی الٹی گنتی شروع، طیب اردگان نے پوری قوت سے جنگ ..
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری2020ء) بشار الاسد اور روس کی الٹی گنتی شروع، طیب اردگان نے پوری قوت سے جنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا، ترک صدر شامی اور روسی فوجیں ترک فوجیوں پر حملے سے باز نہیں آئیں اور ہماری تنصیبات سے پیچھے نہ ہٹیں تو ادلب میں رواں ماہ کے آخر تک بڑی فوجی کارروائی کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی او روس کے درمیان شام کے معاملے پر مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں جس کے بعد خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ اگر شامی اور روسی فوجیں ترک فوجیوں پر حملے سے باز نہیں آئیں اور ہماری تنصیبات سے پیچھے نہ ہٹیں تو ادلب میں سب سے بڑی فوجی کارروائی کریں گے۔ شامی اور روسی فوجیوں کے لیے الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، ہم روس اور شامی فوجوں کو اس ماہ کے آخر تک کا وقت دے رہے ہیں، ادلب کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ترک صدر کا کہنا ہے کہ ہم کسی صورت بھی شام کے شہر ادلب کو بشار الاسد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ اس تمام صورتحال میں روس نے خبردار کیا ہے کہ ادلب میں شامی فوج کیخلاف کارروائی سے حالات بدترین ہوجائیں گے۔ جبکہ واضح رہے کہ شام کے صدر بشار الاسد نے امریکا اور ترکی کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے ادلب میں فوجی کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

بشار الاسد نے سرکاری ٹیلی وڑن پر اپنے خطاب میں ادلب اور حلب میں عسکریت پسندوں کیخلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور امریکا سے دی جانے والی کھوکھلی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے۔ واضح رہے کہ ادلب میں روسی فضائیہ کی معاونت سے شامی فوج کارروائیاں کر رہی جس سے ادلب سے نو لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔