پنجاب کے مخلتف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع، تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی، مطلع ابر آلود

نکیال آزاد کشمیر میں بھی رات سے وقفے وقفے سے بارش جاری، بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعرات 20 فروری 2020 07:48

پنجاب کے مخلتف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع، تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2020ء) پنجاب کے مخلتف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع، تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی، مطلع ابر آلود۔ نکیال آزاد کشمیر میں بھی رات سے وقفے وقفے سے بارش جاری، بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں اس وقت بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور گئی سردی دوبارہ لوٹ آئی ہے۔

پنجاب کے ضلع نارووال میں بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ لاہور میں بھی سرد ہواؤں نے ڈیرے جما رکھے ہیں۔ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مخلتف علاقوں میں موسم جزوی طو پرابرآلود رہے گا۔ بتایا گیا تھا کہ گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ کی شام اور جمعرات کو بارش بارش کا اامکان ہے جبکہ کشمیر کے پی کے اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برف باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں موسم جزوی طور پرابرآلود رہنے اورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بدھ کے روزملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.2 اورکم سے کم 10.8سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ صبح 8 بجے ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد اورشام 5 بجے 20 فیصد تھا۔ آج جمعرات کے روزملتان میں طلوع آفتاب 6 بج کر48 منٹ پراورغروب آفتاب 6 بجکر08 منٹ پر ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاول پور اور سکھر میں تیز ہوائیں چلیں گی، جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی کے پی کے میں پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے علاقوں جہلم، میاں والی، سرگودھا، خوشاب، شیخوپورہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔