عہد وفا کی آخری قسط کی نمائش سینما میں کی جائے گی

26 قسطوں پر مشتمل ڈرامہ کی آخری قسط کی نمائش کے لئے ایک ہفتے کا وقفہ رکھا جائے گا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 20 فروری 2020 10:51

عہد وفا کی آخری قسط کی نمائش سینما میں کی جائے گی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 20فروری 2020ء ) ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی طرح عہد وفا کی آخری قسط کی بھی سینیماء میں نمائش کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی طرح عہد وفا کی آخری قسط بھی سنیما میں دیکھی جا سکے گی۔ پورٹل ای پی کے نے بتایا ہےکہ 26 قسطوں پر مشتمل ڈرامے کو آخری قسط سینما میں نشر کی جائے گی  جس کے باعث ڈرامے کی آخری قسط کو ایک ہفتے کاوقفہ دیا جائے گا۔

ہم ٹی وی نیٹ ورک اور عہد وفا ٹیم کے درمیاں اس حوالے سے مشاورت جاری ہے، کچھ دنوں میں ڈرامے کے سینما میں نشر کرنے کا فیصلہ ہو جائے گا۔ واضح رہے18 فروری کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے اشتراک سے بننے والے ڈرامہ ”عہد وفا“ پر پابندی لگانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈرامے میں میڈیا اور سیاستدانوں کی کردار کشی کی گئی۔

میڈیا اور سیاستدانوں کی کردار کشی سے بیرون ملک میں منفی تاثر پیدا ہو رہا ہے۔ مطالبہ کیا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ ڈرامے کو نشریات روکتے ہوئے پابندی عائد کرے ۔ تاہم عدالت نے درخواست کو مسترد کر دیا تھا ۔ یاد رہے عہد وفا کی کہانی چار دوستوں پر مشتمل ہے جو مختلف شعبوں سے وابستہ ہیں ، انہیں آرمی افسر، بیوروکریٹ ، صحافی اور سیاست دان کے کردار میں دکھایا گیا ہے۔

یہ بات بھی قابل غور رہے کہ ڈرامہ سیریل’’ عہد وفا‘‘ کی قسط نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی اس پر بحث کرتے نظر آتے ہیں۔ جن میں سے چند مناظر نے شائقین کو جذباتی کر دیا، ڈرامے کے چند مناظر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہے ، جن میں سے ایک احد رضا میر اور عثمان خالد بٹ کی دوبارہ دوستی اور شہریار کا اپنے والدین کو اسسٹنٹ کمشنر بننےکی خوش خبری دینا شامل ہے۔ تاہم واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے پیمرا سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یاد رہے  اس سے ڈرامہ قبل میرے پاس تم ہو  کی آخری قسط بھی سنیما میں نشر کی گئی تھی۔