سعودی عرب میں ایک شخص کو کھنڈرات سے پانچ ہزار کلو سونا مِل گیا

وائرل ویڈیو کے مطابق ہزاروں کلو سونا العلا کے کھنڈرات کی کھُدائی کے دوران دریافت ہوا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 20 فروری 2020 11:37

سعودی عرب میں ایک شخص کو کھنڈرات سے پانچ ہزار کلو سونا مِل گیا
مدینہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20فروری 2020ء) ایک مقامی شخص کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسے العلا کے کھنڈرات میں کئی مہینوں کی لگاتار کوشش کے بعد بالآخر زندگی کی سب سے شاندار کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ اس شخص کے مطابق اُسے العلا کے کھنڈرات سے تلاش کے بعد پانچ ہزار کلو سونا مِلا ہے، جو مٹی کے قدیم برتنوں میں رکھا گیا تھا ۔
اس مبینہ خزانے کی ویڈیو بھی بنائی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو چکی ہے۔

اُردو نیوز کے مطابق لوگوں نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا واقعی کسی کو یہ خزانہ مِل گیا ہے، اور یہ خزانہ کہاں ہے اور کس طرح نکالا گیا ہے۔ اس ویڈیو کے بعد کئی قسمت آزماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بھی العلا جا کر وہاں پر پوشیدہ مزید خزانہ ڈھونڈ نکالیں گے۔

(جاری ہے)

تاہم العلا رائل کمیشن کی جانب سے سعودی شخص کے خزانے کی دریافت کے دعوے کو رد کر دیا گیا ہے۔

العربیہ ٹی وی چینل نے سیاحتی اور قومی ورثہ کمیٹی کے ترجمان سعد المطرفی سے دریافت کیا گیا کہ العلا کمشنری میں کوئی خزانہ یا دفینہ پایا گیا ہے۔ ترجمان سعد المطرفی نے کہا ’سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کوئی حقیقت نہیں۔ قومی ورثہ کمیٹی نے گزشتہ بیس برسوں سے العلا کمشنری کا چپہ چپہ چھان مارا ہے۔ یہاں سے کوئی ایسا دفینہ برآمد نہیں ہوا ہے‘۔

المطرفی نے مزید بتایا ’ویڈیو میں جو مٹی کے برتن دکھائے جارہے ہیں وہ آثار قدیمہ سے عبارت ہیں‘۔واضح رہے کہ مدینہ منورہ سے باہر مختلف قدیم عمارتوں کے حوالے سے جو آثار قدیمہ کی حیثیت رکھتی ہیں کے بارے میں عرصہ دراز سے لوگوں نے یہ مشہور کیا ہوا تھا کہ وہاں خزانے دفن ہیں۔ لوگوں نے خزانوں کی تلاش میں عمارتوں کو کھو د ڈالا۔ جس کے بعد حکومت کی جانب سے قدیم ورثے کے تحفظ کے لیے عمارتوں کے گرد حفاظتی باڑ لگادی گئی ہے۔

العلا کے بارے میں قدیم دور سے ہی کئی حکایتیں مشہور ہیں کہ یہاں کے کھنڈرات کی تہہ میں بھاری خزانے دفن ہیں۔ قدیم دور میں بھی لوگوں نے یہاں پر کھُدائیاں کر کے سونا اور قیمتی زیورات تلاش کرنے کی کوشش کی ، اب یہ بھی نہیں پتا کہ واقعی کچھ لوگ خزانہ حاصل کرنے میں واقعی کامیاب رہے، یہ یہ سب محض افواہیں ہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :