نواز شریف کا آپریشن سے قبل اہم شخصیات سمیت سینئر صحافیوں سے ملاقات کا امکان

سابق وزیراعظم نے آپریشن سے قبل اپنے ساتھ پیش آنے والے تمام حالات واقعات، سیاسی معاملات کو تحریری شکل دے دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 فروری 2020 12:07

نواز شریف کا آپریشن سے قبل اہم شخصیات سمیت سینئر صحافیوں سے ملاقات ..
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 20فروری 2020ء ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے آپریشن سے قبل اپنے ساتھ پیش آنے والے تمام حالات واقعات کو تحریری شکل دے دی ہے،وہ اس حوالے سے سینئر صحافیوں سے ملاقات بھی کر سکتے ہیں۔معروف صحافی اظہر جاوید نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نواز شریف نے اپنے ساتھ پیش آنے والے تمام حالات و واقعات اور سیاسی معاملات کو تحریری شکل دے دی ہے۔

انہوں نے تمام دستاویزات کو اپنے خاندان کے حوالے کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اگلے چند دنوں میں اہم شخصیات سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں سینئر صحافی بھی شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق 24 فروری کو نواز شریف کا آپریشن کیا جاتا ہے تو وہ اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کے بارے میں بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف مریم نواز کے لندن پہنچنے تک آپریشن کے لیے تیار نہیں ہیں۔

لیکن ان کی والدہ شمیم بی بی انہیں منانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔24 فروری کو سابق وزیر اعظم کے آپریشن کے امکان ہے۔سابقہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت بدستور خراب ہے۔ نواز شریف کو دل کے عارضے کے باعث ماہر امراض قلب نے فوری آپریشن تجویز کیا تھا تاہم اب تک نواز شریف کے اسپتال میں تین دفعہ آپریشن ملتوی کرائے جا چکے ہیں۔نواز شریف بضد ہیں کہ مریم نواز لندن پہنچے گی تو وہ آپریشن کروائیں گے تاہم بیٹے کو آپریشن پر راضی کرنے کے لیے نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر ہنگامی طور پر لندن پہنچ چکی ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا 24 فروری کو لندن کے بریج اسپتال میں دل کے عارضے کے آپریشن کا امکان ہے اور سابق وزیر اعظم آج ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور خاندان کے افراد کے ساتھ بریج اسپتال جائیں گے۔نواز شریف کے دل اور دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریانوں کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا جبکہ ڈاکٹرز کے معائنہ کے بعد نواز شریف کے اسپتال داخلہ اور علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سابق وزیر اعظم کے پلیٹ لیٹس مستحکم نہ ہوئے یا طبی پیچیدگیوں کی صورت میں مزید میڈیکل ٹیسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔