چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ناسازطبیعت کے باعث چھٹی پر چلے گئے

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور رہنما ن لیگ احسن اقبال کی درخواست ضمانت کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی گئی

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 20 فروری 2020 12:45

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ناسازطبیعت کے باعث چھٹی پر چلے گئے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20فروری2020ء) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کوٹ اطہر من اللہ طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے چھٹی پر چلے گئے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے آج سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرنی تھی ۔سماعت ممکن نہ ہو سکی جس کے دونوں رہنماوں کی درخواست کی سماعت کو 24 فروری تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

عدالتی عملے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ جمعے کو بھی کسی کیس کی سماعت نہیں کریں گے۔کل کرونا وائرس سے متعلق کیس کی سماعت ہونی تھی جسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ سماعت ملتوی کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق کیس کی سماعت ہفتے کو ہو گی۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے ضمانت کی درخواست دائر کی ہوئی تھی جس کی سماعت آج ہونی تھی۔

(جاری ہے)

اسلام آبادہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے آج درخواست پر سماعت کرنی تھی لیکن طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے کیس کی سماعت نہ ہو سکی جس کے بعد چیف جسٹس کی جانب سے چھٹی لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے دونوں رہنماوں کو 24 فروری کو دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کل چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کرونا وائرس سے متعلق کیس کی سماعت بھی کرنی تھی۔لیکن عدالتی عملے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی طبیعت ابھی مناسب نہیں جس کی وجہ سے وہ کل بھی نہیں آئیں گے۔عملے نے مزید بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق کیس کی سماعت کو ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔جبکہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت کی درخواست کو بھی 24 فروری تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔