بشریٰ بی بی کے بیٹے کو لاہور ہائی کورٹ نے طلب کر لیا

2 افراد کو اغوا کرنے اور 15 ملین کے الزام میں خاتون اول کے بیٹے ابراہیم کو 24 فروری کوطلب کر لیا گیا

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 20 فروری 2020 13:11

بشریٰ بی بی کے بیٹے کو لاہور ہائی کورٹ نے طلب کر لیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20فروری2020ء) خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے کو لاہور ہائی کورٹ نے 24 فروری کو طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ابراہیم پر الزام ہے کہ اس نے پولیس اہلکاروں سے ساتھ مل کر 2 افراد کو اغوا کیا تھا جس کے بعد ان سے 15 ملین کا مطالبہ کیا تھا۔ ابراہیم خاتون اول کی پہلی شادی سے پانچ بچوں میں سے ایک ہیں جن پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے دو پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر دو افراد کو اغوا کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے ابراہیم کو 24 فروری کو طلب کیا ہے ۔ یاد رہے کہ ابراہیم خاتون اول بشریٰ بی بی کی پہلی شادی سے ان کے بیٹے ہیں۔بشریٰ بی بی نے پہلی شادی خاور مانیکا سے کی تھی جس سے ان سے 5 بچے ہیں۔بعد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 18 فروری 2018 کو ایک دوسرے سے شادی کی تھی جس کے بعد انہیں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حیدر کلیم نامی ایک صارف نے ٹویٹ کی تھی کہ وزیراعظم عمران خان کے سوتیلے بیٹے (ابراہیم مانیکا) نے میرے بھائی کو اس وقت سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جب ان کے ڈرائیور کو گاڑی دھیان سے چلانے کا کہا گیا کیونکہ وہ ہماری کار کو ٹکر مار رہا تھا۔

ابراہیم مانیکا نے کہا کہ میں ایک وی آئی پی ہوں اور میں جو چاہوں تمہارے ساتھ کر سکتا ہوں۔ کیا تم جانتے ہو میں کون ہوں؟ صارف حیدر کلیم نے ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل اور لاہور پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا یہ ملک ان لوگوں کے لیے ایک مذاق ہے؟۔ کیا ایسی دھمکیوں کے خلاف ایکشن لینے والا کوئی نہیں؟۔یہاں کوئی احتساب نہیں کیا یہ اصلی وی آئی پی کلچر نہیں؟۔ اب خبر سامنے آئی ہے کہ بشریٰ بی بی کے بیٹے ابراہیم کو لاہور ہائی کورٹ نے اس الزام میں طلب کر لیا ہے کہ انہوں نے پولیس کے ساتھ مل کر د و افراد کو اغوا کر کے 15 ملین کا مطالبہ کیا تھا۔