Live Updates

راناثںاء اللہ کے زیر استعال گاڑی علیم خان کے نام نکل آئی

پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے گاڑی فروخت کر دی تھی،گاڑی دوسرے نام پر تاحال ٹرانسفر نہ ہوسکی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 فروری 2020 13:14

راناثںاء اللہ کے زیر استعال گاڑی علیم خان کے نام نکل آئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 فروری 2020ء) مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ کے زیر استعمال گاڑی علیم خان کے نام نکل آئی۔تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب آفس آمد کے وقت راناثناءاللہ کے زیر استعمال گاڑی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان کے نام پر نکلی۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے ریکارڈ کے مطابق وائٹ کلر کی لینڈ کروزر کی 2014ء میں رجسٹریشن کی گئی۔

اس کو ایل ای بی 2491 نمبر الاٹ ہوا۔جب راناثناء اللہ سے گاڑی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ مجھے معلوم نہیں کہ گاڑی علیم خان کی ہے یہ تو میرے دوست مالک نواز نے مجھے چند دنوں کے لیے دی ہے کیونکہ میری گاڑی اینٹی نارکوٹکس فورس کے قبضے میں ہیں۔کوشش کر رہا ہوں کہ میری گاڑی مجھے جلد ہی مل جائے۔

(جاری ہے)

جب کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبداعلیم خان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی علیم خان کی ہی مالکیت تھی مگر کچھ ماہ قبل یہ گاڑی فروخت کر دی تھی۔

جس نے یہ گاڑی خریدی،اس نے اپنے نام ٹرانسفر نہیں کرائی،ان سے کہا ہے کہ فوری گاڑی اپنے نام ٹرانسفر کرائیں۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کو منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا ، بعدازاں اے این ایف کی جانب سے ثبوت پیش نہ کئے جانے پر عدالت نے رانا ثنا ء اللہ کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ رہنما مسلم لیگ ن نے بے گناہی ثابت کرنے کیلئے اسمبلی میں قرآن پاک اٹھایا تھا۔

قومی اسمبلی میں آج ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ یکم جولائی کو پارٹی اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور جار ہا تھا ، اے این ایف نے مجھ پر منشیات کا جھوٹا کیس ڈال کر گرفتار کر لیا۔ اسمبلی میں خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مجھے کئی ماہ جیل میں رکھنے کے باوجود کسی قسم کی انکوائری نہیں کی گئی، تفتیشی افسر نے میرے سے ایک سوال بھی نہیں پوچھا۔ راناثنا ء اللہ نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی فوٹیج ہے تو ایوان میں پیش کرے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات