Live Updates

شہبا زشریف امید کررہے ہیں کوئی انعام ضرور ملنے والا ہے

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 20 فروری 2020 14:30

شہبا زشریف امید کررہے ہیں کوئی انعام ضرور ملنے والا ہے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 20 فروری 2020ء ) سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اب سابق وزیراعلیٰ شہبا زشریف کے بیانیہ کے قائل ہو چکے ہیں۔نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف امید کررہے ہیں کہ انہیں کوئی نہ کوئی انعام ملے گا۔ تاہم دوسری جانب مسلم لیگ کے زیادہ تر رہنماوٴں کو کیسز کا سامنا ہے ۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا معاملہ بھی اسی طرح چل رہا ہے۔عارف نظامی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا موقف ہے کہ سڑکوں پر آکر حکومت کو گرانا نہیں چاہتے۔ 
 
اس سے قبل سینئرصحافی عارف نظامی کا کہنا تھا کہ آج کل جو بڑے اینکر بنے ہوئے ہیں، وہ مریم نوازکے میڈیا سیل میں بیٹھےہوتے تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وہ پارٹی ممبر تھیں اس لئے وہ میڈیا سیل کھول سکتی ہیں اور وہ بڑے بڑے پردہ نشین جو آج اینکر بنے ہوئے ہیں وہ بھی وہاں جاکر بیٹھے ہوتے تھے، آج کل تنقید کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ حکومتی پروپیگنڈے کا جواب دینا حکومت کانہیں بلکہ پارٹی کا کام ہوتا تھا۔  انھوں  نے  بتایا کہ سوشل میڈیا کا بھرپور طریقے سے استعمال تحریک انصاف نے کیا، چاہے وہ صحیح کیا یا غلط کیا، ان میں غلط خبریں بھی ہیں اور گالم گلوچ بھی۔ انکا مزید کہناتھا کہ جب میں پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتا تھا تو یہ بیس بیس لوگوں کا گروہ مجھے گالم گلوچ کرتا تھا اور کہتا تھا کہ آپ لفافہ خور ہیں، آپ  فلاں  ہیں ۔ انکی جانب سے ہر بندے کو کرپٹ کرنے کی فیکٹری لگائی گئی ہے، اگر ہمیں ریگولیٹ کیا گیا تو انہیں بھی غلط خبرو ں سے اجتناب  کرنا پڑے گا۔ 
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات