نوجوانوں کو نشے کی لعنت سے بچانے کیلئے ہر شخص اپنا کردار ادا کرے، رائو طاہر مشرف

جمعرات 20 فروری 2020 14:35

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) سابق امیدوار حلقہ این اے 88 رائو طاہر مشرف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو نشے کی لعنت سے بچانے کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، نشے سے بچائو اور آگاہی کا دائرہ کار پرائمری سکول سے یونیورسٹی تک پھیلایا جائے اور بچوں کو اس کے نقصانات سے آگاہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نشہ ایک لعنت ہے دین اسلام میں نشہ سے بچنے کی بار بار تلقین کی گئی ہے، نشہ انسان کو ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف لے کر جاتا ہے، ہمیں چاہیئے کہ اپنے بچوں کو اس لعنت سے بچانے کیلئے ان کی نگرانی کریں اور سکولوں کے بچوں کو یہ باور کرایا جائے کہ نشہ کرنیوالا انسان باوقار نہیں رہتا ۔