جہانگیر ترین کا پنجاب حکومت کا دفاع کرنے سے صاف انکار

ذخیرہ اندوزی کے نام پر کارروائیوں سے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی متاثر ہو رہی ہے ، کریک ڈاؤن پر پنجاب حکومت سے پوچھا جانا چاہیے ۔ رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 20 فروری 2020 16:07

جہانگیر ترین کا پنجاب حکومت کا دفاع کرنے سے صاف انکار
اسلام آباد  (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 20 فروری 2020ء ) رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے پنجاب حکومت کے دفاع سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے آٹے اور چینی کے بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ذخیرہ اندوزی کے نام پر کریک ڈاوٴن کررہے ہیں انہیں اس پر سوچنا چاہیے ۔ حکومتی کریک ڈاوٴن سے سپلائی اور ڈیمانڈمتاثر ہو رہی ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے اگر دکان میں 50 بوری چینی فروخت کیلئے  رکھی ہوئی ہے تو اس پر کریک ڈاوٴن نہیں ہونا چاہیے ۔ میں پنجاب حکومت کا ذمہ دار نہیں ہوں۔ بہتر ہوگا ان لوگوں سے پوچھا جائے جو ایسی کارروائیاں کررہے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل جہانگیرترین نے 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے دینے کا اعلان کیا تھا ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اپنے حصے کی 20 ہزار ٹن چینی کو 67 روپے فی کلو میں دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ سینئر رہنماء نے بتایا کہ چینی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے شوگر ملز ایسوسی ایشن نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو 70 روپے فی کلو کے حساب سے ایک لاکھ ٹن چینی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کے پی کے کا 60 فیصد آٹا پنجاب سے آتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی کمیٹی سے انہیں نہيں نکالا گيا، وہ ايک ہفتے کیلئے ملک سے باہر گئے تھے،وزیراعظم کسی بھی کمیٹی کیلئے اراکین کو خود منتخب کرتے ہیں، عمران خان کا انکے ساتھ اعتماد کا ایک رشتہ ہے۔ واضع رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹوز کو سبسڈی کی مد میں 10 ارب روپے دیے جا رہے ہیں، سبسڈی گندم، چاول، چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے دی جا رہی ہے۔