بینک ڈیفالٹ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے چچازاد بھائیوں کی ذاتی حیثیت میں طلبی

جمعرات 20 فروری 2020 16:30

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) لاہور کی بینکنگ کورٹ نے بینک ڈیفالٹ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے چچازاد بھائیوں کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔لاہور کی بینکنگ کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزنز کی زیرملکیت کمپنیوں کے ڈیفالٹر ہونے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

بینکنگ عدالت نے ایف ائی اے کی رپورٹ کی روشنی میں ملزموں میاں جاوید شفیع، طارق شفیع، زاہد شفیع اور میاں شاہد شفیع کو 27 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

بینکوں نے کشمیر شوگر مل اور اتفاق شوگر ملز سے قرضوں کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواست گزار بنکوں کا موقف ہے کہ اتفاق شوگر ملزمل اور کشمیر ملز نے 700 ملین قرضہ حاصل کیا۔ جس کی واپسی کے لیے متعدد نوٹسز جاری کیے گئے لیکن اتفاق شوگرملز اور کشمیر مل قرضہ واپس نہیں کر رہیں۔