سکھر آٹو پا رٹس کے وفد کی ایوان صنعت و تجا رت سکھر کے صدرسے ملا قا ت

جمعرات 20 فروری 2020 18:40

سکھر آٹو پا رٹس کے وفد کی ایوان صنعت و تجا رت سکھر کے صدرسے ملا قا ت
سکھر۔ 20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) سکھر آٹو پا رٹس کے وفد نے صدر الہٰی بخش کی زیر قیا دت ایوان صنعت و تجا رت سکھر کے صدر محمد رضوان الحق ملک سے ایوان میں ملا قا ت کی، صدرِ ایوان نے بجلی کے بلوں کی شکا یا ت رفع کرنے کیلئے ہر بدھ کے روز ایکسین سیپکو کی 12سے 2بجے تک موجودگی سے آگاہ کیا جبکہ کسٹم کیسزکی سکھر میں ہی قانونی کارروائی اور کورٹ ہیئرنگ کے بارے میںمطلع کیا۔

سکھر آٹو پارٹس کے وفد نے صدر ایوان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے سکھر کی تاجر برادری کو فائدہ حاصل ہوگا ۔سکھر ایکسپو 2020کے انعقاد پر اراکین ِوفد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ممبر مختلف کمپنیوں سے منسلک ہیں اور ان کمپنیوں کا مال سکھر میں فروخت کرتے ہیں ہم ایوان کی جانب سے سکھر ایکسپو کو کاروباری حلقوں کیلئے خوش آئند قرار دیا اور ان کمپنیوں کی جانب سے ایکسپو میں سٹال بک کرانے کے عزم کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سکھر ریجن میں ہر کمپنی اپنی خدمات سے آگاہ کر سکے گی ۔

(جاری ہے)

صدر ایوان نے قانونی تجارت کو پروان چڑھانے میں ایوان کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سکھر کی تاجر برادری کے شانابشانہ کھڑے ہیں اور کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کیلئے درکار مدد ایوان سے فراہم کی جائیگی ۔ملاقات میں ایوان کے سینئر نائب صدر محمد اسلام مغل شریک ہوئے جبکہ سکھر آٹو پارٹس ایسو سی ایشن کے صدر الٰہی بخش، جنرل سیکریٹری و دیگر اراکین شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :