گومل یونیورسٹی اس خطے کی قدیم درسگاہ ، جس میں پر امن تعلیمی ماحول کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ

جمعرات 20 فروری 2020 18:53

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود کی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری سے ان کے دفتر میںملاقات ۔ اس موقع پر رجسٹرار طارق محمود، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن الحاج دلنواز خان ،ڈائریکٹرایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر صدیق‘پرووسٹ ڈاکٹر زاہد رسول،ڈائریکٹرسٹوڈنٹس آفیئر ڈاکٹر شفیع اللہ ،چیف پراکٹر ماجد خان بھی موجود تھے ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن (ر) حافظ واحد محمود نے کہا کہ گومل یونیورسٹی اس خطے کی قدیم درسگاہ ہیں جس میں پر امن تعلیمی ماحول کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ گومل یونیورسٹی کے پر امن ماحول خراب کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو چاہئے کہ وہ حصول تعلیم پر توجہ دیں اور کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی، سیاسی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نہ حصہ لیں اور نہ ان کا ساتھ دیں ‘ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ‘ قانون سب کیلئے برابر ہے‘ اور کسی کو بھی قانون کو اپنے ہاتھ میںلینے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘انہوں نے مزید کہا کہ میرے دروازے گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور انتظامیہ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں، وہ لوگ جو یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :