شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکیورٹی ماہرین کے ورکنگ گروپ کا اجلاس

اجلاس میں مشترکہ تربیتی اور جنگی مشقوں پر تبادلہ خیال، اجلاس میں تنظیم کے7 مستقل اور ایک مبصر ملک نے شرکت، شرکاء نے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 فروری 2020 19:12

شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکیورٹی ماہرین کے ورکنگ گروپ کا اجلاس
راولپنڈی (اردوپوائنٹ تازہ ترین۔ 20 فروری 2020ء) شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکیورٹی ماہرین کے ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا، مشترکہ تربیت، جنگی مشقوں، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، اجلاس میں تنظیم کے 7 مستقل اور ایک مبصر ملک نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق
شنگھائی تعاون تنظیم کے سکیورٹی ماہرین کے ورکنگ گروپ اجلاس میں تنظیم کے 7 مستقل اور ایک مبصر ملک نے شرکت کی۔ تنظیم کے ممبران ممالک کے درمیان سیکیورٹی شعبے میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں مشترکہ تربیت، جنگی مشقوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء ممالک نے اجلاس کے کامیاب انعقاد اور میزبانی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔