امریکا میں گندم و مکئی کے نرخوں میں کمی، سویابین میں اضافہ

جمعرات 20 فروری 2020 19:34

امریکا میں گندم و مکئی کے نرخوں میں کمی، سویابین میں اضافہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) امریکا میں گندم و مکئی کے نرخوں میں کمی جبکہ سویابین میں اضافہ ہوا۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں گندم کے وقفے سے قبل مارچ کے لیے سودے 6 سینٹ گر کر 5.61 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔

(جاری ہے)

بورڈ میں مکئی کے مارچ کے لیے سودے 3 سینٹ کم ہوکر 3.80 ڈالر فی بشل طے پائے۔سویا بین کے مارچ کے لیے سودے 3.50 سینٹ اضافے کے ساتھ 8.96 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔

متعلقہ عنوان :