حبیب بینک کی قبل از ٹیکس آمدنی میںگذشتہ سال کے دوران 34 فیصد اضافہ

جمعرات 20 فروری 2020 19:44

حبیب بینک کی قبل از ٹیکس آمدنی میںگذشتہ سال کے دوران 34 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء)حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کی2019 کے دوران قبل از ٹیکس آمدنی میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس دوران بینک کو 28.9 ارب روپے کاعمومی منافع حاصل ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایچ بی ایل کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق سال 2018 کے مقابلہ میں سال 2019 کے دوران قبل از ٹیکس آمدن میں 34 فیصد کے نمایاں اضافہ کے نتیجہ میں بینک کی فی حصص آمدنی بھی 8.22 روپے کے مقابلہ میں 10.45 روپے فی حصص تک پہنچ گئی۔حبیب بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال سال 2019 کی مالیاتی کارکردگی کے اعلان کے ساتھ اپنے حصہ داروں کے لئے 12.5 فیصد یعنی 1.25 روپے فی حصص کے ڈیوڈنڈ کی منظوری بھی دی ہے جس سے دوران سال حصہ داروں کو دیئے گئے ڈیوڈنڈ کی مالیت 5 روہے فی حصص تک پہنچ گئی۔