پولیس افسران کو سوشل میڈیا سے یونیفارم والی تصویریں فوری ہٹانے کی ہدایت

جمعرات 20 فروری 2020 19:44

پولیس افسران کو سوشل میڈیا سے یونیفارم والی تصویریں فوری ہٹانے کی ہدایت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے پولیس افسران کو سوشل میڈیا سے یونیفارم والی اپنی تصویریں فوری ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

سینٹرل پولیس آفس سے ضلعی اور ریجنل پولیس افسران کو جاری مراسلے میں آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ انہوں نے خود بھی اپنی تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہٹا دی ہے۔مراسلے کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر محکمے کا نام بھی استعمال نہیں کیا جائے گا جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائی گی۔

متعلقہ عنوان :