حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت مخالف ایک ہی ایجنڈے پر متحد ،حکومت کو ہر صورت گھر جانا ہو گا، رانا تنویر حسین

جمعرات 20 فروری 2020 20:00

حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت مخالف ایک ہی ایجنڈے پر متحد ،حکومت کو ہر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) مسلم لیگ ن کے رہنما اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت مخالف ایک ہی ایجنڈے پر متحد ہیں،حکومت کو ہر صورت گھر جانا ہو گا۔جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور ہم ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت مخالف مارچ کا حصہ ضرور ہوں گے کیونکہ حکومت نے عوام کو مشکل میں ڈالا اور آٹا، چینی بحران پر کچھ نہیں کیا،حکومت کو ہر صورت گھر جانا ہو گامولانا فضل الرحمان کے ساتھ مسلم لیگ ن کے اچھے تعلقات ہیں اور حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت مخالف ایک رکنی ایجنڈے پر متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے ساتھ دلی وابستگی ہے اور نواز شریف کی حساس صحت کے باعث بیٹی کا اٴْن کے پاس ہونا ضروری ہے۔ صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ایک سوال کے جو اب میں انہو ںنے کہا کہ پا کستان میں کرکٹ کی سرگرمیوں پر خوشی ہے اس سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج جائے گا۔