لاہور چیمبر کے مطالبے پر پاکستان سپر لیگ کے دوران مارکیٹیں کھلی رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم
یہ تاجر برادری کیلئے بہترین لمحہ ہے کہ اس اقدام سے بین الاقوامی کرکٹ اور تجارتی و معاشی سرگرمیاں ا ب ایک دوسرے سے وابستہ ہیں اور یکساں جاری رہیں گے، عرفان اقبال شیخ
جمعرات 20 فروری 2020 20:42
(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یہ نئی پلاننگ تجارت و معیشت کو اربوں روپے کے بڑے نقصان سے بچائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی خوشگوار علامت ہے اوراس سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت عکس اجاگر ہو گا ۔ ساتھ ہی تجارتی سرگرمیوں کے معمول کے مطابق جاری رہنے سے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے حکومت اور سکیورٹی فورسز کی کوششیں بھی رنگ لائیں گی۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ کچھ عرصے میں، کرکٹ میچوں کے دوران قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ لبرٹی اور دیگر مارکیٹیں اور ریستوران بند رکھنے سے کاروباری سرگرمیوں معطل رہتی جس سے نہ صرف تاجر بلکہ یومیہ اجرت کمانے والوں کو بھی نقصان اٹھانا پڑا ، مگر اب حکومت کی جانب سے پی ایس ایل کے دوران مارکیٹیں کھلی رکھنے کے فیصلے نے سب کے دل جیت لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری میچوں کے دوران سکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنے میں حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.