دالوں کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت تھل کے اضلاع کے کاشتکار درخواستیں 25فروری تک جمع کراسکتے ہیں ، ترجمان محکمہ زراعت

جمعرات 20 فروری 2020 21:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ دالوں کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت تھل کے اضلاع بھکر،میانوالی اور لیہ کے کاشتکاررعایتی قیمت پر پورٹیبل اریگیشن سسٹم کے حصول کے لئے 25 فروری2020تک اپنی درخواستیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) کے مقامی دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔

اس ضمن میں ایسے کاشتکارجو 5 تا25 ایکڑ زمین کا مالک/مزارع/ٹھکیدار ااور کم سے کم 50ہارس پاور ٹریکٹر کا مالک ہو۔زرعی رقبہ مشترکہ ہونے کی صورت میں خاندان کا صرف ایک فرد اس سکیم کے لئے اہل ہو گا۔اس سکیم کے تحت کاشتکار پورٹیبل سولر اریگیشن سسٹم کی سہولت3 سال تک دوسرے کاشتکاروں کو دینے کا پابند ہوگا۔قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار15 یوم میں منظور کردہ فرم سے مشینری بُک کروانے کا پابند ہو گا۔

(جاری ہے)

زرعی آلات/مشینری کی الاٹمنٹ کیلئے الاٹمنٹ کمیٹی /ناظم اعلیٰ زراعت(توسیع و تحقیق)پنجاب لاہور کا فیصلہ حتمی ہوگا۔کاشتکار کو اپنی درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ،ٹریکٹر کی رجسٹریشن بُک،زرعی رقبہ کی فرد ملکیت کی کاپی اور 100 روپے اشٹام پیپر پربیان حلفی جمع کروانا ضروری ہے۔کاشتکار اس ضمن میں درخواست فارم متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) کے دفتر یامحکمہ کی ویب سائٹwww.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت قرعی اندازی کی آخری تاریخ 5 مارچ2020جبکہ مشینری بُک کروانے کی آخری تاریخ 20مارچ2020ہوگی۔مزید معلومات و راہنمائی کیلئے کاشتکاربروز سوموار تا جمعہ ایگریکلچرل ہیلپ لائن 0800-17000 پر صبح9تا شام5بجے تک کال کرکے معلومات لے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :