Live Updates

حکومت سابق ادوار پرتنقید کی بجائے اپنی کارکردگی دکھائے،نااہل اور نالائق حکومت پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہے،بیگم شاہدہ قدیر

مریم نواز کو اپنے والد کی تیمارداری کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے جو ان کا بنیادی حق ہے،سنیئر رہنمامسلم لیگ (ن) اسلام آباد

جمعرات 20 فروری 2020 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی سنیئر رہنمابیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی سابق ادوار پرتنقید کی بجائے اپنی کارکردگی دکھائے، نالائقوں کاحکمران ٹولہ مہنگائی کے سلسلے کوروکنے میں مکمل ناکام ہے، نااہل اور نالائق حکمرانوں نے ملک کو ایسی راہ پرلگا دیا ہے جس میں ہر فرد بے روزگار اور گھروں کے چولہے بند ہوچکے ہیں،میں چھوڑوں گا نہیں کے علاوہ تبدیلی سرکار کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں،2020ء تبدیلی کا سال اور بہت جلد جعلی حکمرانوں کا بوریابستر گول ہونے والاہے۔

انہوںنے کہاکہ مریم نواز کو اپنے والد کی تیمارداری کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے جو ان کا بنیادی حق ہے،مریم نواز شریف کو پلی بارگینگ کا مشورہ حکمرانوں کی ذہنی پستی کا جیتاجاگتا ثبوت ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم بھول گئے ہیں جب وہ بسترمرگ پر تھے تب قائد میاں نوازشریف نے تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر ان سے ملاقات بھی کی اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں بھی معطل کیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ حکمرانوں کی بداعمالیوں کی سزاپوری قوم کو بھگتنا پڑ رہی ہے،تبدیلی سرکار ورلڈ بینک کے کلرکوں پر تو اندھااعتماد کرتی ہے مگر ملک کے مخلص ماہرین معیشت پر اعتمادکرنے کو تیار ہے نہ ملک وقوم کیلئے کچھ کرنے کا ویژن رکھتی ہے،نااہل اور لائق حکومت پاکستان کی جگ ہنسائی کا موجب بن رہی ہے،تبدیلی سرکار سے ڈیڑھ سال میں ہی عوام اتنے تنگ آ چکے ہیں کہ عوام اسے صبح وشام بددعائیں دے رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات