مومن الحق زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت کرینگے

جمعرات 20 فروری 2020 21:48

مومن الحق زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت کرینگے
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، محمد اللہ کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے، زمبابوے کی ٹیم آئندہ ہفتے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ کھیلے گی، اعلان کردہ سکواڈ میں مومن الحق (کپتان)، تمیم اقبال، سیف حسن، نجم الحسین شنٹو، مشفق الرحیم، محمد متھن، لٹن داس، تیج الاسلام، ابو جائید، نعیم حسن، عبادت حسین، تسکین احمد، مہدی حسن مراز، مستفیض الرحمان، حسن محمد اور یاسر علی شامل ہیں، بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان واحد ٹیسٹ 22 سے 26 فروری تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :