مقبوضہ کشمیر، پی ڈی پی کے لیڈر پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

جمعرات 20 فروری 2020 21:51

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے لیڈر پیر منصور پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کر دیا گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ، عمرعبداللہ، محبوبہ مفتی، شاہ فیصل پر پی ایس اے عائد کیا جاچکا ہے، جبکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی لاک ڈاو?ن کو 200روز ہوگئے ہیں، مواصلاتی رابطے بدستور منقطع ہیں۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ کے بعد اب وی پی این سروس پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس سروس کے استعمال کرنے والے کشمیریوں پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کیتحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کیایگزیکٹو ڈائریکٹرنے وی پی این سروس پر پابندی کی مذمت کی ہے اور بتایا ہے کہ بھارتی پولیس سوشل میڈیا تک رسائی کو روکنے کے لئے جابرانہ انسداد دہشت گردی قانون کا استعمال کر رہی ہے۔ایمنسٹی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں خصوصی حیثیت کے خاتمے کیبعد سے مواصلاتی پابندیاں عائد ہیں، ایمنسٹی کے مطابق بھارتی حکومت کو انسانیت کوترجیح دینے کی ضرورت ہے، کشمیریوں کو بولنے دیا جائے۔