نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں جاری انٹرنیشنل ورکشاپ کی شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

ورکشاپ کے شرکائ کو بحری دفاع اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گئی

جمعرات 20 فروری 2020 22:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں لیڈرشپ اینڈ سکیورٹی کے موضوع پر جاری انٹرنیشنل ورکشاپ کی شرکاء نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور غیر ملکی شرکائ وفد میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے شرکائ کو بحری دفاع اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورہ کے دوران ورکشاپ کے شرکائ نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ امیرالبحر نے شرکائ کے میری ٹائم سکیورٹی سے متعلق سوالات کے سیر حاصل جوابات بھی دیئے۔ ورکشاپ کے شرکائ نے بحری امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :