قومی زرعی تحقیقاتی مرکز اسلام آباد میں کل فیملی فش فیسٹول2020 منعقد ہوگا

جمعرات 20 فروری 2020 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور فنز اینڈ گلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی جانب سے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز اسلام آباد میں کل بروز ہفتہ 22فروری،کو فیملی فش فیسٹول2020 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ فیسٹول کا مقصد شرکاء کے لئے ایک تفریح کا موقع فراہم کرنے کے علاوہ صحت بخش غذائیت سے بھر پور اور تروتازہ مچھلی کی افادیت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

فش فیسٹول کا باقاعدہ آغاز قومی زرعی تحقیقاتی مرکز ، پارک روڈ، اسلام آباد میںصبح دس بجے ہو گا۔ یاد رہے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور میسرز فنز اینڈ گلز نے حال ہی میں مچھلی کی پیداوار اور اس کی غذائیت و تازگی کو برقرار رکھنے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔فیملی فش فیسٹول میں شرکت کے لئے کو ئی فیس یا چارجز نہیں ہیں۔ فیسٹول کی سرگرمیوں میں مچھلی کے اسٹالز، مچھلی پکانے کے مقابلے، پانی میں مچھلیاں پکڑنا، مچھلی کی غذائی اہمیت اور اس کا تعارف، اور مچھلی کو صاف کرنے کے طریقہ کار اور ماہرین کی آراء شامل ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک

متعلقہ عنوان :