مفرور ایس ایس پی لاہور مفخر عدیل کو تلاش کر لیا گیا

خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کے افسر کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 فروری 2020 19:53

مفرور ایس ایس پی لاہور مفخر عدیل کو تلاش کر لیا گیا
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20فروری 2020ء) مفرور ایس ایس پی لاہور مفخر عدیل کو تلاش کر لیا گیا خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کے افسر کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ لاہور پولیس کے مفرور ایس ایس پی مفخر عدیل پنجاب سے باہر فرار ہو چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اطلاعات ملی ہیں کہ مفخر عدیل اس وقت کراچی میں روپوش ہیں۔

مفخر عدیل کی کراچی میں موجودگی کا معلوم ہونے کے بعد سی آئی اے کی ٹیم فوری طور پر شہر قائد بھجوادی گئی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ مفخر عدیل کیخلاف ہونے والی تفتیش کے نتیجے میں جلد بریک تھرو کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ مفخر عدیل پر الزام ہے کہ وہ اپنے دوست شہباز تتلہ سمیت ایک ماڈل کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

مفخر عدیل نے تین شادیاں کر رکھی ہیں اور سی سی ایس اکیڈمی کے نام لڑکیوں کو غیر اخلاقی سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنے اور منشیات فراہمی کا دھندا کرتے تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ایڈووکیٹ شہباز تتلہ رواں ماہ 7 فروری کو اغوا ہوئے جب کہ ان کے دوست ایس ایس پی مفخر عدیل 12 فروری کی شب اچانک پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے تھے۔ ایس ایس پی مفخر عدیل اور شہباز تتلہ سکول کے زمانے میں کلاس فیلو تھے جبکہ دونوں کی جائیدادیں اور کاروبار مشترک تھے۔ بعد ازاں پولیس نے دونوں افراد کے مشترکہ دوست اسد بھٹی کو گرفتار کیا جس نے تہلکہ خیز انکشافات کیے۔

اسد بھٹی نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ مفخر عدیل نے مبینہ طور پرشہباز تتلہ کو قتل کردیا ہے۔ اسد بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مفخر عدیل نے شہباز کو دھوکے سے ایک جگہ بلا کر اسے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ بعد مفخر عدیل نے شہباز تتلہ کی لاش تیزاب کے ڈرم میں پھینک دی۔ اس بھٹی کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ مفخر عدیل اور شہباز تتلہ کے درمیان پائی جانے والی کاروباری رقابت تھی۔