Live Updates

مولانا سمیت کسی کو بھی قانون سے نہیں کھیلنے دیں گے، پرویز خٹک

قانون کے دائرے میں جلسے جلوس کرنا اپوزیشن کا حق ہے، ملکی استحکام کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے، تحریک انصاف آئینی مدت پوری کرے گی۔ نوشہرہ میں جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 فروری 2020 21:10

مولانا سمیت کسی کو بھی قانون سے نہیں کھیلنے دیں گے، پرویز خٹک
نوشہرہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2020ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مولانا سمیت کسی کو بھی قانون سے نہیں کھیلنے دیں گے، قانون کے دائرے میں جلسے جلوس کرنا اپوزیشن کا حق ہے، لیکن پاکستان کے استحکام کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے نوشہرہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔ لیکن قانون سے کوئی بالا تر نہیں ہے۔

قانون کے دائرے میں جلسے جلوس کرنا اپوزیشن کا حق ہے۔ مولانا سمیت کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ صرف ملک کیلئے سوچے۔ سب کو ملکر پاکستان کے استحکام کو سبوتاژ کرنے والی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف آئینی مدت پوری کرے گی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردارا ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، جس میں مولانا اسعد محمود اور مولانا عبد الواسع بھی شریک تھے۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں ذاتی حیثیت میں مولانا اسعد کی دعوت پر ان سے ملاقات کیلئے حاضر ہوا تھا۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی تحفظ دستور کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ قیادت کریگی۔ رہبر کمیٹی برقرار ہے، اکرم درانی نے مدعو کیا تو کوئی وجہ نہیں ساری جماعتیں شریک نہ ہوں۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جانتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان ہم سے ناراض ہیں، مگر وہ روادار سیاستدان اور عالم دین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایوان میں ٹف ٹائم دے رہے ہیں البتہ پی ٹی آئی کی طرح غیر جمہوری راستہ اپناتے ہوئے سول نافرمانی کی تحریک یا پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ نہیں کرینگے، ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں۔ مزید برآں سینئر تجزیہ کار شاہد مسعود نے کہا ہے کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ایاز صادق کو لندن سے پیغام بھیجا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات کریں۔

ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام دیا کہ قدم بڑھاوٴ مولانا ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو علم ہونا چاہیے کہ وہ موقع قریب آرہا ہے جب اپوزیشن کی تمام شخصیات کھل کر ملیں گی۔ مولانا فضل الرحمان جس دھرنے کی تیاری کرنے جا رہے اس میں پیپلزپارٹی ، اے این پی سمیت تمام جماعتیں ان کے ساتھ ہونگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات